ہلڈبرینڈ اینڈ ولفمولر

 ہلڈبرینڈ اینڈ ولفمولر

کہتے ہیں انسان فطری طور پر جدت پسند ہے شاید یہی وجہ ہے کے دنیا میں جتنی بھی ایجادات ہوئی ہیں ان میں وقتاً فوقتاً تبدیلیاں ہوتی رہی ہیں اور اس طرح  وہ ایجاد انسانی  زندگی میں ایک خاص اہمیت اختیار کر گئ

انسانی زندگی میں ایسی ہی ایک ایجاد نے تب اہمیت اختیار کی جب کارل ون دریس
 کی سائیکل کی ایجاد کو گوٹلیب ڈیملر نے موٹر سائیکل میں تبدیل کیا ہم یہ ہرگز نہیں کہے سکتے کے کارل کی ایجاد اہمیت کی حامل نہیں تھی بلکے یہ وہ واحد ایجاد ہے جو آج دو صدیاں گزرنے کے باوجود انسانی زندگی اور صحت کو بہتر بنانے میں ایک خاص مقام رکھتی ہے اور آج بھی ز یرِ استمعال ہے 

خیراب ہم آ تے ہیں بائیک یا موٹر سائیکل  کی ایجاد کی بات کرتے ہیں  تو جناب عام طور پر یہ  کہا جاتا ہے کہ جس کا کام  اُسی کو سانجھے لیکن کچھ ایجادات ایسی ہیں جن کے موجد انہیں زیادہ عرصے تک آگے نہ لیجا سکے یا پھر اُن کی سوچ تبدیل ہو گئی اور پھر اُن ایجادات کو مختلف ادوار میں مختلف شخصیات آگے لے کر چلیں  ایسا ہی  کچھ موٹر سائیکل کی ایجاد کے بعد بھی ہوا 

اور اس ایجاد کو آگے لے کر چلنے کی ذمےداری ہلڈبرینڈ اینڈ ولفمولر اورایکسلسیور موٹر کمپنی نے اُٹھائی لکین اُفسوس کے ساتھ ہمیں یہ کہنا پڑھ رہا ہے کہ یہ دونوں کمپنیاں زیادہ عرصے اپنا وجود برقرار نہ رکھ سکی 

جی جناب آج ہم محوے گفتگو ہیں ہلڈبرینڈ اینڈ ولفمولر سیریز کے بارے میں یہ کمپنی  شروعات میں قائم  کی جانی والی  کمپنیوں میں شمار کی جاتی ہے 
اس کمپنی کے بانی ہینریچ اور ویلہلم ہیلدبرانڈ  اور الائس وُلفمولر تھے 
اس کمپنی کی بنیاد  سنہ 1894ء میں منیچ ، جرمنی میں رکھی گئی اور اس کمپنی نے موٹرسائیکلیں بنانے کا آغاز سنہ 1894ء  میں کیا اور یہ سلسلہ 1897 ء تک جاری رہا .
ہلڈبرینڈ اینڈ ولفمولر کی جانب سے تیار کی جانے والی یہ موٹر سائیکلیں دو عدد سلنڈروں ، ایک عدد فور سٹروک انجن ،ایک  عدد  سرفیس  کربراٹور ، ایک عدد ہوٹ ٹیوب اگنیشن  اور دو عدد پہیوں پر مشتعمل تھی 

یہ موٹر سائیکلیں 45 کلومیٹر پر گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی تھیں اپنے تین سالہ
دورانیہ میں اس کمپنی نے تقریباً 2000 تعداد میں موٹر سائیکلیں تیار کیں 


موٹر سائیکلوں کی زائد قیمتوں اور ڈیزائنز میں بہتری نہ آنے کے باعث  پہلی جنگِ
 عظیم کے خاتمے کے بعد سنہ 1919ء میں ہیلدبرانڈ اینڈ وُلفملرکمپنی نے کام کرنا بند کر دیا
تو جناب یہ تھی ہلڈبرینڈ اینڈ ولفمولر کمپنی کی تاریخ ہم جانتے ہیں اور مانتے بھی ہیں کے اس کمپنی کی زیادہ معلومات موجود نہیں ہے اور اس کمپنی نے ایک مخصوص تعداد موٹر سائیکلیں  تیار کیں جس کی وجوہات کچھ یوں ہیں کے انیسویں صدی میں قائم ہونے والی زیادہ تر موٹر کمپنیاں اپنا وجود برقرار  نہ رکھ سکی تھی جس کی وجہ انویسٹرز کی توجہ کسی دوسری ایجاد کی جانب مبذول ہونا تھی اور اس کی وجہ ڈیزائنز میں بہتری کا فقدان بھی تھا

اس چھوٹے سے بلاگ میں یہاں تک ساتھ دینے کا شکریہ-  سید مرتضیٰ حسن 

No comments:

Powered by Blogger.