ایڈورڈ بٹلر

 ایڈورڈ بٹلر 



ایڈورڈ بٹلر سنہ 1862ء کو بینجیمن گیبنز بٹلر کے گھر ڈیون، انگلینڈ میں پیدا ہوئے اور سنہ 1940ء میں 78 برس کی عمر میں سیوری، برطانیہ میں وفات پائی 

ایڈورڈ نے اپنی تعلیم بوسیج، برطانیہ میں مکمل کی اور سنہ 1879ء میں اپنی ملازمت کا آغاز نارتھ ویلٹز فاوںڈری سے ملازمت کا آغاز کیا بعدازاں سنہ 1881ء میں لندن منتقل ہوگئے جہاں ہیچ مین آئرن ورکس میں ملازمت اختیار کرلی

ایڈورڈ کی وجہِ شہرت تین پہیوں پر مشتمل سائیکل کی دریافت تھی یہ اپنے وقت کی پہلی سائیکل تھی جو انسانی طاقت پر منحصر ہونے کے بجاںے پیٹرول کی طاقت کی محتاج تھی اور سچ پوچھیں تو اس سائیکل کی یہی بات اسے خاص بناتی تھی۔
سنہ1884ء میں لندن شہر میں منعقد ہونے والے اسٹنلے سائیکل شو میں ایڈورڈ نے اپنی سائیکل کے منصوبہ کو پیش کیا جسے بعدازاں سنہ 1888ء میں میری ویدر فائر انجن، گرین ویچ میں تیار کیا گیا اور اس سائیکل کا نام بٹلر پیٹرول سائیکل کا نام رکھا گیا ایڈورڈ کی یہ ایجاد اپنے وقت کا بہترین تکنیکی نمونہ سمجھی جاتی تھی

بعدازاں سنہ1896ء میں عوام کی عدام دلچسپی اور چند دیگر وجوہات کی بنا پر  ایڈورڈ نے اپنی اس سائیکل کو تباہ کرکے کباڑ میں فروخت کردیا اور اپنی اس ایجاد کو ہیری جے لوسن کو فروخت کردیا اور اس کے ساتھ ہی اپنی ساری توجہ اسٹیشنری اور میرین انجنوں کی تیاری کی جانب مبذول کردی

اپریل سنہ 1900ء میں ایڈورڈ نے ایک مقامی جریدے دی آٹو کار کو خط لکھا جس میں کارل بینز اور ولھیم ڈیملر کی ابتدائِی ایجادات کے ساتھ ایڈورڈ نے اپنی ایجاد کو شاشع کرنے کی درخواست کی۔

بعدازاں ایڈورڈ نے اپنی زندگی میں انجینرنگ سے متعلق کئی اہم کتب بھی شائع کیں جن کے نام درج ذیل ہیں

  • کاربوریٹر، واپورائیزر ، ولوز(1909)
  • ایولوشن آف دی انٹرنل کمبسٹن انجن(1912)
  • دی ویپوریزنگ آف پیرافن فور ہائی سپیڈ موٹرز(1917)
  • انٹرنل کمبسٹن انجن ڈیزائن اینڈ  پریکٹس (1920)
  • آئل فیول، سپلائی ،کمپوزیشن ایند اپلیکشن
بلاگ میں ساتھ دینے کا شکریہ - سید مرتضیٰ حسن  

No comments:

Powered by Blogger.